Free Essay

Jcdzskjcadv

In:

Submitted By zain6191
Words 322
Pages 2
تفریحی مقامات
شالامار باغ

شالیمار باغ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے لاہور میں 1641ء-1642ء میں تعمیر کرایا۔ باغ کے گرد اینٹوں کی ایک اونچی دیوار ہے۔ باغ ایک مستطیل شکل میں ہے۔ شمال سے جنوب کی طرف 658 میٹر اور مشرق سے مغرب کی طرف 258 میٹر ہے۔باغ 3 حصوں میں بٹا ہوا ہے اور تینوں کی بلندی ایک دوسرے سے علیحدہ ہے۔ ایک حصہ دوسرے سے 4.5 میٹر تک بلند ہے۔ تینوں حصوں کے فرح بخش، فیض بخش اور حیات بخش ہیں۔ باغ کو ایک نہر سیراب کرتی ہے۔ باغ میں 410 فوارے ہیں، 5 آبشاریں اور باغ میں آرام کے یۓ عمارتیں ہیں اور مختلف اقسام کے درخت ہیں۔

پارک نیشنل ایوبیہ ایوبیہ نیشنل پارک مری سے 26 کلومیٹر دور صوبہ سرحد، پاکستان میں واقع ہے۔ سابق صد پاکستان جناب ایوب خان کے نام پر اس علاقے کا نام ایوبیہ رکھا گیا۔ چار مختلف پہاڑی مقامات گھوڑا گلی، چھانگلہ گلی، خیرا گلی اور خانسپور کو ملا کر ایوبیہ تفریحی مقام بنایا گیا۔
کینجھر جھيل
کینجھر جھیل ایک مشہور اور مقبول سیاحتی مقام بھی ہے۔ تعطیلات کے دنوں میں کراچی کے ہزاروں لوگ تفریح کے لیے یہاں آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کینجھر جھیل پر ایک ہفتے میں سترہ ہزار لوگ سیر کرنے آتے ہیں مگر ان کے لیے وہاں کوئی معیاری بندوبست نہیں ہے اس لئے وہ جلد چلے جاتے ہیں۔ کیبنجھر جھیل میں موٹر پر چلنے والی چھوٹی کشتیاں ہی سیاحوں کی واحد تفریح ہیں-

سیف الملوک
جھیل سیف الملوک ناران پاکستان میں 3224 میٹر/10578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ ناران کے قصبے سے بذریعہ جیپ یا پیدل اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے۔ ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے۔ سال کے کچھ مہینے اس کی سطح برف سے جمی رہتی ہے-

اردو منصو بہ

نا م - زين احمد

جماعت - ہفتم

مضمون - اردو

رول نمبر - آٹھ 1/12/2012 - تاريخ

ggvv
h

Similar Documents